ولادت بسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت ابو الفضل عباس علیہ السلام
اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے محفل



بسم الله الرحمن الرحيم

۳ شعبان روز ولادت سید الشہدا،خامس آل عبا،جگر گوشہ بتول ،فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مومنین کی بڑی تعداد مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات کے لءے ان کے بیت الشرف ،پر حاضر ہوءے اور اس پر مسرت عید اور ساتھ ہی ولادت باشعادت حضرت ابو الفضل عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔
اس بامسرت موقع پر علماء کرام،طلاب علوم دینی ،مومنین کرام اور مختلف ملکوں سے آئے ہوئے زوار موجود تھے۔
مرجع عالی قدر نے اس موقع پر مومنین کو تبریک پیش کرتے ہوئے تمام مومنین کرام و شیعیان حیدر کرار کے حق میں دعا کی اور خداوند متعال سے حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے جلد ظہور کی دعا کی۔
اس مبارک موقع پر بعض طلاب علوم دینی معظم لہ کے دست مبارک سے معمم بھی ہوئے۔